• Home  
  • خاتون اپنے شوہر اور دو بچوں پر تیزاب پھینک کر فرار
- پاکستان

خاتون اپنے شوہر اور دو بچوں پر تیزاب پھینک کر فرار

احمد پور شرقیہ : خاتون اپنے شوہر اور دو بچوں پر تیزاب پھینک کر فرارہوگئی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں خاتون نے طیش میں آ کر اپنے شوہر اور […]

خاتون اپنے شوہر اور دو بچوں پر تیزاب پھینک کر فرار

احمد پور شرقیہ : خاتون اپنے شوہر اور دو بچوں پر تیزاب پھینک کر فرارہوگئی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں خاتون نے طیش میں آ کر اپنے شوہر اور دو معصوم بچوں پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمہ شازیہ کا اپنے شوہر شبیر کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا، جس پر خاتون نے شدید اشتعال میں آ کر شوہر اور دو بچوں رضوان اور اذان پر تیزاب انڈیل دیا۔

تیزاب گردی کے اس واقعے میں تینوں افراد شدید جھلس کر زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر مزید علاج کے لیے بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والی ملزمہ شازیہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.