• Home  
  • لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم، حساس مقامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت
- پاکستان

لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم، حساس مقامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت

لاہور(25 ستمبر 2026): انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) پنجاب عبدالکریم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کو مزید بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) پنجاب عبدالکریم نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کو ہ […]

لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم، حساس مقامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت

لاہور(25 ستمبر 2026): انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) پنجاب عبدالکریم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کو مزید بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) پنجاب عبدالکریم نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کو ہ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ فتنہ الخوارج اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی جاری مہم میں بھی تیزی لائی جائے۔ انہوں نے مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز کے اطراف اور اہم شاہراہوں پر گشت (پٹرولنگ) بڑھانے پر زور دیا۔

پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ لا اینڈ آرڈر کا قیام اور شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔ تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہ کر سیکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ دفعہ 144 کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔

اس کے علاوہ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد، مشتبہ گاڑیوں اور سامان کی مکمل چیکنگ لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.