• Home  
  • ٹیرف پٹیشن مسترد! کے الیکٹرک کے بورڈ کا اہم اجلاس طلب
- پاکستان

ٹیرف پٹیشن مسترد! کے الیکٹرک کے بورڈ کا اہم اجلاس طلب

کراچی : ٹیرف بحالی کی اپیل مسترد ہونے کے بعد کے الیکٹرک کے بورڈ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا، جس میں فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے پر غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے کراچی میں اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اور ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں […]

ٹیرف پٹیشن مسترد! کے الیکٹرک کے بورڈ کا اہم اجلاس طلب

کراچی : ٹیرف بحالی کی اپیل مسترد ہونے کے بعد کے الیکٹرک کے بورڈ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا، جس میں فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے کراچی میں اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اور ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں نیپرا ایپلٹ ٹربیونل کی جانب سے کمپنی کی ٹیرف بحالی کی پٹیشن مسترد کیے جانے کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کے الیکٹرک کے بورڈ اجلاس میں ٹربیونل کے فیصلے کے تمام قانونی پہلوؤں پر غور کیا جائے گا اور مکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کے الیکٹرک نیپرا ٹیرف اور ایپلٹ ٹربیونل کے اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرے گی۔

خیال رہے نیپرا ایپلٹ ٹربیونل اسلام آباد نے کے ای کی ٹیرف میں تبدیلی اور بحالی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ ٹیرف کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔

پاور ریگولیٹر نے کے ای کا اوسط بجلی ٹیرف 39 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ کر دیا تھا۔

کے ای نے نیپرا کے اس فیصلے کے خلاف ایپلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی جس سے کمپنی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے نیپرا نے کے الیکٹرک کے نظرثانی شدہ ٹیرف سے متعلق فیصلے کو باضابطہ طور پر نوٹیفائی کردیا تھا ، نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کا ملٹی ایئر ٹیرف مالی سال 2023-24 سے مالی سال 2029-30 تک کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.