• Home  
  • ابرار احمد نےٹی 20 کرکٹ میں راشد خان سے پہلی پوزیشن چھین لی
- کھیل

ابرار احمد نےٹی 20 کرکٹ میں راشد خان سے پہلی پوزیشن چھین لی

 لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون بولر بن گئے۔ ’’نیوز کے مطابق  ابرار احمد پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون بنے ہیں ، انہوں نے افغانستان کے راشد خان سے پہلی پوزیشن چھینی ہے۔ ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی بولنگ میں […]

ابرار احمد نے ٹی 20 کرکٹ میں راشد خان سے پہلی پوزیشن چھین لی

 لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون بولر بن گئے۔

’’نیوز کے مطابق  ابرار احمد پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون بنے ہیں ، انہوں نے افغانستان کے راشد خان سے پہلی پوزیشن چھینی ہے۔

ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی بولنگ میں نمبر ون بننے والے پانچویں پاکستانی بولر ہیں جبکہ عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی بھی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر رہ چکے ہیں۔

راشد خان ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے محمد نواز کی 8 ویں پوزیشن برقرار ہے۔

انگلینڈ کے جیمی اوورٹن 47 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں اور انگلینڈ کے لیام ڈاسن 12 درجہ بہتری کے بعد 11ویں نمبر پر آ گئے۔

بھارت کے اکشر پٹیل 12 درجے بہتری کے بعد 15ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.