لاہور(23 ستمبر 2026): قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی بولنگ کوچ ایشلے نوفکے نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکے مزید خدمات انجام دینے کے خواہشمند نہیں ہیں اور انہوں نے پی سی بی کو اپنے اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
ایشلے نوفکے ایشین گیمز تک قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عمر گل کو ہٹائے جانے کے بعد ریڈ بال کرکٹ کی کوچنگ کی ذمہ داری بھی ایشلے نوفکے کو ہی سونپی گئی تھی۔
دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے لیے نئے بولنگ کوچ کی تقرری کا عمل شروع کرتے ہوئے اشتہار جاری کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے امیدوار کے پاس لیول تھری کوچنگ کورس کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ خواہشمند امیدوار 8 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

