• Home  
  • میٹرک بورڈ سرٹیفکیٹ: طلبہ و طالبات کیلیے اہم اعلان
- پاکستان

میٹرک بورڈ سرٹیفکیٹ: طلبہ و طالبات کیلیے اہم اعلان

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک سائنس و جنرل گروپ سالانہ امتحانات 2024 کے (پکا) سرٹیفکیٹ 28ستمبر 2026 سے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر مشرف علی راجپوت کے مطابق طلباء وطالبات کے سرٹیفکیٹ ان کی درسگاہوں کو جاری کئے جا رہے ہیں تمام طلباء وطالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ […]

میٹرک بورڈ سرٹیفکیٹ: طلبہ و طالبات کیلیے اہم اعلان

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک سائنس و جنرل گروپ سالانہ امتحانات 2024 کے (پکا) سرٹیفکیٹ 28ستمبر 2026 سے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین بورڈ پروفیسر مشرف علی راجپوت کے مطابق طلباء وطالبات کے سرٹیفکیٹ ان کی درسگاہوں کو جاری کئے جا رہے ہیں تمام طلباء وطالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے یا سینئر اساتذہ کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 23بلاک B میں بھیج کر صبح9:30بجے سے سہ پہر 1بجے تک جبکہ جمعہ کوصبح9:30سے سہ پہر 12:00بجے تک سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

 28ستمبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ۔یکم اکتوبر کو گلشن اقبال، لیاقت آباد، جمشید ٹاؤن اور5اکتوبر کو گارڈن، صدر، لیاری ٹاؤن، کیماڑی، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، لانڈھی، شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی، ملیر، بن قاسم اور گڈاپ کے سرٹیفکیٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر نویداحمد نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت طلباء وطالبات سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے۔ یاد رہے کہ بورڈ کے قواعد کے مطابق سرٹیفکیٹ کی جاری کردہ تاریخ کے چھ ماہ گزرنے کے بعد بورڈ آفس سے مخصوص کی گئی فیس کے ساتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.