• Home  
  • پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر! براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- پاکستان

پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر! براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد : پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں معاشی سرگرمیوں اور بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی۔ اگست کے مہینے میں ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری نمایاں اضافے کے ساتھ 316 ملین […]

پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر! براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد : پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں معاشی سرگرمیوں اور بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی۔

اگست کے مہینے میں ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری نمایاں اضافے کے ساتھ 316 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو رواں سال کے دوران کسی بھی ایک ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

مشیرِ وزیرِ خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ اگست میں ہونے والی 316 ملین ڈالر کی سرمای کاری رواں سال کے بہترین ماہانہ اشاریوں کو ظاہر کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات (UAE) نے بنیادی اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ ملک سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے منافع کی واپسی میں کمی کے باعث بھی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ FDI میں یہ مسلسل اضافہ پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد، سرمایہ کاری کے مثبت رجحان اور ملک میں بحال ہوتی ہوئی معاشی سرگرمیوں کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.