• Home  
  • ویزا کی شرط ختم ! سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
- دنیا

ویزا کی شرط ختم ! سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد : پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سفارتی اورسرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے دوطرفہ ملاقات کی، ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر ہوئی۔ […]

ویزا کی شرط ختم ! سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد : پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سفارتی اورسرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے دوطرفہ ملاقات کی، ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر ہوئی۔

اس دوران پاکستان اور سعودی عرب نے اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے سفارتی اور سرکاری (ڈپلومیٹک اور آفیشل) پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کر دی اور ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے گئے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (X) پر جاری پیغام میں اس شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے کہا “مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ آج میں نے اپنے بھائی شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا شرط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔”

اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط اور ادارہ جاتی تبادلوں کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور وسعت دینے کا باعث بنے گا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.