شہر میں مہنگائی کا راج برقرار ہے، آٹا، گھی، تیل، دالیں، چاول، سبزیاں، پھل اور دودھ مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔
درجہ اول کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت 615 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ چاول 450 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، جس پر شہری مہنگائی سے پریشان ہیں۔
14 روپے سرکاری ریٹ والی روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ دودھ 170 روپے کے بجائے 210 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔
دہی بھی سرکاری نرخوں سے زائد 230 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیاں اور ترکاری بھی ریٹ لسٹ کے مطابق دستیاب نہیں ہیں۔

