• Home  
  • مریم نواز کا سرکاری طیارے پر لندن کا نجی دورہ، رسید پر سوالات اٹھ گئے
- پاکستان

مریم نواز کا سرکاری طیارے پر لندن کا نجی دورہ، رسید پر سوالات اٹھ گئے

(17 ستمبر 2026): محمد زبیر اور فواد چوہدری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سرکاری طیارے پر نجی دورہ لندن کے اخراجات کی جمع کروائی گئی رسید پر سوالات اٹھا دیے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سابق گورنر سندھ محمد زیبر کی پوسٹ کو ری پوسٹ کیا۔ […]

مریم نواز کا سرکاری طیارے پر لندن کا نجی دورہ، رسید پر سوالات اٹھ گئے

(17 ستمبر 2026): محمد زبیر اور فواد چوہدری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سرکاری طیارے پر نجی دورہ لندن کے اخراجات کی جمع کروائی گئی رسید پر سوالات اٹھا دیے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سابق گورنر سندھ محمد زیبر کی پوسٹ کو ری پوسٹ کیا۔ انہوں نے ترجمان پنجاب حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ عظمیٰ بخاری سے کہتا ہوں قطری خط دوبارہ پیش نہ کریں اور اصل رسید دکھائیں۔

محمد زبیر نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ حتیٰ کہ ڈپازٹ سلپ بھی نامکمل ہے جس کا مطلب ہے کہ ادائیگی پروسیس نہیں ہو سکے گی، رسید میں اکاؤنٹ نمبر درج نہیں کوئی بھی بینک ایسی سلپ قبول یا اسٹیمپ نہیں کرے گا۔

سابق گورنر سندھ نے لکھا کہ رسید میں دستخط کے مجاز خانے میں کسی کے بھی دستخط نہیں، اس میں یہ بھی واضح نہیں کہ ادائیگی روپے، ڈالر یا کس کرنسی میں ہوگی، اور یہ کہ ادائیگی کرنٹ اکاؤنٹ سے ہوگی یا سیونگ اکاؤنٹ سے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ رسید سے یہ بھی واضح نہیں ہوتا کہ ادائیگی کس کے نام کے اکاؤنٹ سے کی جا رہی ہے؟ کوئی بھی بینک ایسی رسید کو پراسس یا کلیئر نہیں کرے گا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.