• Home  
  • نامعلوم افراد نے اولڈ ایج ہوم پر ڈنڈوں اور پتھروں سے دھاوا بول دیا
- پاکستان

نامعلوم افراد نے اولڈ ایج ہوم پر ڈنڈوں اور پتھروں سے دھاوا بول دیا

لاہور(17 ستمبر 2026): صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاہنہ میں نامعلوم افراد نے اولڈ ایج ہوم پر ڈنڈوں اور پتھروں سے دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی گاڑیوں اور عمارت کے دروازوں اور کھڑکیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق، حملے کا یہ واقعہ اولڈ ایج ہوم کی مالکن کے بیٹے اور […]

نامعلوم افراد نے اولڈ ایج ہوم پر ڈنڈوں اور پتھروں سے دھاوا بول دیا

لاہور(17 ستمبر 2026): صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاہنہ میں نامعلوم افراد نے اولڈ ایج ہوم پر ڈنڈوں اور پتھروں سے دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی گاڑیوں اور عمارت کے دروازوں اور کھڑکیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق، حملے کا یہ واقعہ اولڈ ایج ہوم کی مالکن کے بیٹے اور ایک موٹرسائیکل سوار کے درمیان ہونے والے معمولی جھگڑے کا نتیجہ ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اولڈ ایج ہوم کے گیراج سے گاڑی نکالتے ہوئے مبینہ طور پر ایک موٹرسائیکل کو ٹکر لگ گئی تھی، جس پر مالکن کے بیٹے اور موٹرسائیکل سوار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

تلخ کلامی کے بعد موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے صورتحال کشیدہ ہو گئی، جس کے بعد نامعلوم افراد نے اولڈ ایج ہوم پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت تمام شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور واقعے کی جامع تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق اولڈ ایج ہوم انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ درخواست موصول ہونے پر ذمے دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.