اسلام آباد(16 ستمبر 2026): صدر مملکت آصف علی زرداری نے متعدد اہم سمریز اور بلوں کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منظور کیے جانے والے قوانین میں لوک ورثہ ترمیمی بل اور اسٹینڈرڈ ٹائم ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صدر مملکت نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی راولپنڈی کی ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ ایکوپمنٹ میں نظرثانی کی بھی منظوری دے دی ہے۔
بیان کے مطابق بحری جہازوں میں موجود مضر مواد کے انتظام سے متعلق بل 2026 کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
دریں اثنا، صدر مملکت نے پمز اسپتال کی اسٹاف نرس رضیہ نورین کے لیے ‘تمغہ شجاعت’ کی منظوری دی ہے۔نرس رضیہ نورین نے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک بچے کو بحفاظت باہر نکالا تھا، جس پر ان کی اس جرات مندانہ خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔

