• Home  
  • وفاقی وزرا سے جماعت اسلامی کے وفد کی اہم ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟
- Uncategorized

وفاقی وزرا سے جماعت اسلامی کے وفد کی اہم ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟

اسلام آباد (15 ستمبر 2026): پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر وفاقی وزرا نے جماعت اسلامی کے وفد کو بتایا کہ حکومت صارفین کے تحفظ اور ایندھن دستیابی کیلیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزرا علی پرویز ملک، اعظم نذیر اور بلال اظہر کیانی سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پیٹرولیم […]

اسلام آباد (15 ستمبر 2026): پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر وفاقی وزرا نے جماعت اسلامی کے وفد کو بتایا کہ حکومت صارفین کے تحفظ اور ایندھن دستیابی کیلیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزرا علی پرویز ملک، اعظم نذیر اور بلال اظہر کیانی سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پیٹرولیم سیکٹر اور ایندھن کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی۔ جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ نے کی۔

ملاقات میں جماعت اسلامی نے وفاقی حکومت کے فیول ریلیف اقدامات کا خیر مقدم کیا اور پیٹرولیم لیوی میں کمی سمیت بنیادی مسائل کے مستقل حل پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’جماعت اسلامی 100 روپے کا ریلیف مسترد کرتی ہے، لیوی بھتہ ختم کیا جائے‘

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت نے حالیہ بحران میں ملک بھر میں ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی۔

جماعت اسلامی کے وفد کو 7 روزہ رولنگ ایوریج پر مبنی پیٹرولیم قیمتوں کے نظام پر بریفنگ دی گئی۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت صارفین کے تحفظ اور ایندھن دستیابی کیلیے جامع اقدامات کر رہی ہے، موٹرسائیکل، چنگچی، رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں کیلیے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے جو مستحق طبقات تک ریلیف پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریفائنریز کی اپ گریڈیشن سے یورو فائیو ایندھن، پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا جبکہ درآمدی ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم ہوگا۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی وزیر اعظم شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے، جبکہ بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس بیس بڑھانے اور براہ راست ٹیکسز کے فروغ کیلیے اقدامات کر رہی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزرا نے جماعت اسلامی کی سفارشات وزیر اعظم شہباز شریف تک پہنچانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.