• Home  
  • بیگم کوٹ میں پارٹی پِلز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
- پاکستان

بیگم کوٹ میں پارٹی پِلز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

 پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی لاہور اور قصور ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے بیگم کوٹ میں ایکسٹیسی گولیاں بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔ کارروائی کے دوران فیکٹری سے 12 ہزار تیار ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں، جن کی مالیت 3 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق فیکٹری سے […]

بیگم کوٹ میں پارٹی پِلز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

 پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی لاہور اور قصور ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے بیگم کوٹ میں ایکسٹیسی گولیاں بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔

کارروائی کے دوران فیکٹری سے 12 ہزار تیار ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں، جن کی مالیت 3 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

حکام کے مطابق فیکٹری سے 25 گرام آئس اور ایکسٹیسی گولیاں تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والا 40 کلوگرام خام مال بھی برآمد کیا گیا۔

برآمد شدہ خام مال کی مالیت 20 کروڑ روپے ہے، جبکہ یہ خام مال مزید ایک لاکھ ایکسٹیسی گولیاں بنانے کے لیے کافی تھا۔

کارروائی کے دوران مرکزی ملزم، المعروف ’’جناب‘‘، کو گرفتار کر لیا گیا۔ فیکٹری کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.