• Home  
  • ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی کیوں نہیں لی؟ بھارتی کوچ نے بتادیا
- Uncategorized

ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی کیوں نہیں لی؟ بھارتی کوچ نے بتادیا

دبئی: بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ سے پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی آپ کو کب ملے گی؟ جس پر اُن کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ نہیں معلوم، کوئی خبر نہیں کہ ٹرافی کب ملے گی۔ بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ ویمن […]

دبئی: بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ سے پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی آپ کو کب ملے گی؟ جس پر اُن کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ نہیں معلوم، کوئی خبر نہیں کہ ٹرافی کب ملے گی۔

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم نے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا اور ویمنز ٹیم نے فیصلے پرعمل کیا۔

بھارتی ویمنز ٹیم کا کھیل سے کھلواڑ، محسن نقوی سے ٹرافی نہیں لی

یاد رہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایک بار پھر سے ٹرافی تنازع کھڑا کردیا گیا اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹی 20 ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کردیا گیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.