• Home  
  • کراچی: خوف کی علامت بن جانے والا گینگ وار کا اہم کارندہ پکڑا گیا
- Uncategorized

کراچی: خوف کی علامت بن جانے والا گینگ وار کا اہم کارندہ پکڑا گیا

کراچی(14 ستمبر 2026): بلدیہ ٹاؤن سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاک کالونی میں خوف کی علامت بننے والے کالعدم گینگ وار کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مطلوب گینگسٹر کاشف ڈاڈا کا بھائی ہے، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کر […]

کراچی(14 ستمبر 2026): بلدیہ ٹاؤن سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاک کالونی میں خوف کی علامت بننے والے کالعدم گینگ وار کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مطلوب گینگسٹر کاشف ڈاڈا کا بھائی ہے، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، گینگ سرغنہ کے ملک سے فرار ہو جانے کے بعد ملزم پاک کالونی سے اس گینگ کو چلا رہا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نصیر کا یہ گروہ کاشف ڈاڈا کے ایماء پر لاکھوں روپے کی منشیات روزانہ فروخت کرتا ہے، اور ملزم کچھ روز قبل اپنے مخالف گروہ کی ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں بھی ملوث رہا ہے۔

پولیس کے مطابق اس گروہ کے کارندے شہر میں منشیات فروشی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ کاشف ڈاڈا گینگ کے خلاف پاک کالونی پولیس کا پچھلے کئی روز سے آپریشن جاری ہے، اور اس اہم گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.