• Home  
  • کراچی: کار میں کھیلنے والا 12 سالہ بچہ کیسے جاں بحق ہوا؟ فوٹیج سامنے آگئی
- Uncategorized

کراچی: کار میں کھیلنے والا 12 سالہ بچہ کیسے جاں بحق ہوا؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(14 ستمبر 2026): گلشن اقبال بلاک سولہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گاڑی میں رکھے گئے اسلحے سے اچانک گولی چلنے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔ اے آر وائی نیوز پر سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، واقعہ بچوں کے کھیلنے کے دوران پیش آیا۔ فوٹیج […]

کراچی(14 ستمبر 2026): گلشن اقبال بلاک سولہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گاڑی میں رکھے گئے اسلحے سے اچانک گولی چلنے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔

اے آر وائی نیوز پر سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، واقعہ بچوں کے کھیلنے کے دوران پیش آیا۔ فوٹیج میں چھوٹے بڑے بچوں کو ایک گاڑی کے پاس کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جہاں کار میں سوار بچے گاڑی کو آگے پیچھے بھی کرتے رہے اور دروازہ کھول کر کبھی اندر بیٹھتے اور کبھی باہر نکلتے رہے۔ اس دوران ایک بچہ سائیکل پر وہاں آیا اور وہ بھی دیگر بچوں کے ساتھ کار کے اندر بیٹھ کر کھیلتا رہا۔

کچھ دیر بعد اچانک گاڑی سے نکل کر تین بچوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا، اور یہ انکشاف ہوا کہ سائیکل پر آ کر کار میں بیٹھنے والے بچے کو ہی گولی لگی تھی۔

واقعے کے چند سیکنڈ بعد بچے واپس آئے، کار سے کوئی چیز اٹھائی اور دوبارہ بھاگ گئے، جس کے کچھ ہی دیر بعد موقع پر لوگوں کا شدید رش لگ گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچے کے والد کا لائسنس یافتہ اسلحہ گاڑی کے اندر ہی رکھا ہوا تھا جسے بچوں نے نکال لیا۔ کھیل کے دوران حادثاتی طور پر گولی چل گئی جو بدقسمتی سے دوسرے بچے کو جا لگی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے کار کے اندر سے ایک گولی کا خول بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.