• Home  
  • پی سی بی کا فرسٹ کلاس کرکٹ سے متعلق اہم فیصلہ
- کھیل

پی سی بی کا فرسٹ کلاس کرکٹ سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کوکابورا گیند استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے اس فیصلے کے بعد قائد اعظم ٹرافی اور پریذیڈنٹ ٹرافی میں گزشتہ دو سیزنز سے استعمال ہونے والی ڈیوکس گیند […]

پی سی بی کا فرسٹ کلاس کرکٹ سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کوکابورا گیند استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے اس فیصلے کے بعد قائد اعظم ٹرافی اور پریذیڈنٹ ٹرافی میں گزشتہ دو سیزنز سے استعمال ہونے والی ڈیوکس گیند کے دور کا اختتام ہوجائے گا۔

پی سی بی کا ماننا ہے کہ کوکابورا گیند کی واپسی سے ڈومیسٹک اور ٹیسٹ کرکٹ کے درمیان موجود فرق کم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ ڈیوکس گیند کی نمایاں اور سخت سیون کے باعث فاسٹ بولرز کو زیادہ دیر تک سوئنگ اور سیم موومنٹ ملتی رہتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئے سیزن میں زیادہ تر فرسٹ کلاس میچز پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں کھیلے جائیں گے جہاں موسم اور پچز پہلے ہی فاسٹ بولنگ کے لیے سازگار ہیں۔

پی سی بی کو امید ہے کہ کوکابورا گیند سے بیٹنگ اور بولنگ کے درمیان بہتر توازن قائم ہوگا جبکہ اسپنرز کو بھی زیادہ مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع مل جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کوکابورا گیند آخری بار 2023-24 سیزن تک استعمال ہوئی تھی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.