• Home  
  • ایم کیو ایم کے کئی ارکان اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی
- پاکستان

ایم کیو ایم کے کئی ارکان اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کئی ارکان اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔  نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی سمیت کئی ارکان کی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ […]

ایم کیو ایم کے کئی ارکان اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کئی ارکان اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

 نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی سمیت کئی ارکان کی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابھی تک سیکیورٹی واپس نہیں لی ہے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ اراکین اسمبلی سے گزشتہ روز شام سے سیکیورٹی واپس لینے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اراکین افتخار عالم ، طحہ احمد ، معاز محبوب ، صحبین غوری اور ارشد وہرہ سمیت کچھ اراکین سے سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.