• Home  
  • سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
- پاکستان

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان

ریاض:سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کو شناختی دستاویزات کی آسان اور فوری فراہمی کے لیے نادرا کی جانب سے ‘موبائل رجسٹریشن ٹیم کاؤزٹ’ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نادرا موبائل رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس کے ذریعے شناختی دستاویزات سے متعلق مختلف […]

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان

ریاض:سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کو شناختی دستاویزات کی آسان اور فوری فراہمی کے لیے نادرا کی جانب سے ‘موبائل رجسٹریشن ٹیم کاؤزٹ’ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نادرا موبائل رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس کے ذریعے شناختی دستاویزات سے متعلق مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پاکستان کے سفارتی مشنز سعودی عرب میں نادرا خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ موبائل رجسٹریشن کیمپ الاحساء ریجن میں کنگ خالد روڈ، ٹوبہ 47912 میں قائم کیا جائے گا۔

کیمپ 11 ستمبر 2026، بروز جمعہ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

NADRA announces mobile registration camp for Pakistanis in Saudi Arabia

کیمپ میں پاکستانی شہریوں کو نیا ب فارم، تجدید شدہ ب فارم، منسوخی اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سمیت نادرا سے متعلق مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی۔

حکام نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنی شناختی دستاویزات کے کام کی انجام دہی کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.