• Home  
  • جی پی فنڈ پر منافع ! سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبر
- پاکستان

جی پی فنڈ پر منافع ! سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبر

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کے جنرل پروویڈنٹ فنڈ ( جی پی فنڈ ) کے منافع کی شرح میں کمی کردی گئی، جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے شروع ہونے والے مالی سال کے لیے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے لیے جنرل پراویڈنٹ فنڈ ( جی پی ایف) کی […]

جی پی فنڈ پر منافع سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبر

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کے جنرل پروویڈنٹ فنڈ ( جی پی فنڈ ) کے منافع کی شرح میں کمی کردی گئی، جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے شروع ہونے والے مالی سال کے لیے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے لیے جنرل پراویڈنٹ فنڈ ( جی پی ایف) کی سبسکرپشنز اور بیلنس پر منافع کی شرح میں 41 بیسس پوائنٹس (0.41 فیصد) کی کمی کر دی ہے، جس کے بعد نئی شرح 12.05 فیصد مقرر کی گئی ہے

اس فیصلے سے وفاقی ملازمین کے ریٹائرمنٹ فنڈ پر ملنے والے منافع پر براہِ راست اثر پڑے گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ نئی شرح کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے شروع ہونے والے مالی سال کے لیے ہوگا۔

یاد رہے کہ مالی سال 25-2024 کے لیے جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 12.46 فیصد تھی، جسے 10 ستمبر 2025 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے مقرر کیا گیا تھا۔

جنرل پراویڈنٹ فنڈ وفاقی ملازمین کی طویل المدتی بچت کا نظام ہے، جس میں ہر ماہ ان کی تنخواہوں سے مقررہ کٹوتی کر کے رقم جمع کی جاتی ہے اور حکومت اس پر سالانہ منافع ادا کرتی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق وزارتِ دفاع اور وزارتِ ریلوے کے تحت چلنے والے مختلف پراویڈنٹ فنڈز کے لیے منافع کی شرح سے متعلق علیحدہ ہدایات متعلقہ وزارتیں خود جاری کریں گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.