قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد جو تبدیلیاں کی گئیں اس پر مجھے بھی حیرانی ہوئی۔
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ جب نتیجہ اچھا نہیں ہوگا تو تبدیلیاں ہی ہوں گی، بورڈ نے جو فیصلہ کیا سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایجسبٹن میرے لیے خوش قسمت گراؤنڈ رہا ہے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ ابھی طے نہیں کیا کہ تیسرے ٹیسٹ میں 11 کھلاڑی کون ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 5 دن کرکٹ کھیلنے پر پوری توجہ ہوگی۔ کوشش کرینگے سیریز 0-3 پر ختم کریں۔
فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی تعریف کرتے ہوئے جو روٹ کا کہنا تھا کہ وہ تینوں فارمیٹ کا ایک بہترین بولر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کے متعلق جانتے ہیں، تاہم میری ساری توجہ اس بات پر ہے کہ ایجبسٹن میں اچھا کھیلیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ ٹیم کو پہلے ہی 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے، سیریز کا آخری میچ کل سے ایجبسٹن میں شروع ہوگا۔

