• Home  
  • میں یس مین نہیں تھا! جیسن گلیسپی عاقب جاوید پر برس پڑے
- کھیل

میں یس مین نہیں تھا! جیسن گلیسپی عاقب جاوید پر برس پڑے

لندن: قومی ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ کے معاملات پر لب کشائی کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، آئندہ بھی نہیں کروں گا، پی سی بی کے ذمے […]

میں یس مین نہیں تھا! جیسن گلیسپی عاقب جاوید پر برس پڑے

لندن: قومی ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ کے معاملات پر لب کشائی کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، آئندہ بھی نہیں کروں گا، پی سی بی کے ذمے میرے اب بھی ہزاروں ڈالرز واجب الادا ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے اندازہ تھا کہ مجھے چند ماہ میں برطرف کیا جا سکتا ہے، عاقب جاوید کی اپنے خلاف منفی گفتگو سے تنگ ہوں، خاموش رہ کر سب کچھ مان سکتا تھا مگر یہ میری فطرت نہیں، میں یس مین نہیں، میں خاموش رہ کر تنخواہ گھر لے جا سکتا تھا۔

سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتِ حال دیکھ کر دل ٹوٹتا ہے، منفی گفتگو جاری رہی تو عاقب جاوید کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل مجھے کئی معاملات کی وجہ سے خبردار کر دیا گیا تھا، پاکستان کرکٹ ایک نقصان دہ چکر میں پھنس چکی ہے، پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ میں غیر مستحکم مزاجی سے آگاہ تھا، پاکستان میں کوچنگ میرے کیریئر کی بڑی کامیابیوں میں سے ہونے والی تھی، پاکستان کرکٹ کی تاریخ شاندار ہے یہاں لوگ کرکٹ کے لیے جیتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں فاسٹ بولنگ واپس لانا میرے مینڈیٹ کا حصہ تھا، ایسی پچز تیار کرنا چاہتے تھے جو باؤنس اور فاسٹ بولنگ کو سپورٹ کریں۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو بہتر بنانے کا موقع سمجھ کر کوچنگ کی آفر کو قبول کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عاقب جاوید کی تقرری نے پورا منظر نامہ بدل دیا، عاقب جاوید پاکستان کرکٹ میں ہر چیز کے انچارج بن گئے تھے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.