• Home  
  • نادرا میں باری کا انتظار کرنے کے بجائے پیشگی وقت کیسے لیں؟
- Uncategorized

نادرا میں باری کا انتظار کرنے کے بجائے پیشگی وقت کیسے لیں؟

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی ہے۔ نادرا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ صارفین نادرا دفتر میں باری کا انتظار کرنے کے بجائے پیشگی وقت لے سکتے ہیں۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر صارفین گھر بیٹھے کسی بھی نادرا […]

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ صارفین نادرا دفتر میں باری کا انتظار کرنے کے بجائے پیشگی وقت لے سکتے ہیں۔

پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر صارفین گھر بیٹھے کسی بھی نادرا دفتر میں اپنے مطلوبہ وقت پر اپائنمنٹ بک کرواسکتے ہیں۔

اس کے بعد مقررہ وقت سے کچھ دیر پہلے آئیں اور باری کا انتظار کیے بغیر خدمات حاصل کریں۔

علاوہ ازیں اگر آپ نادرا میں جمع کرائی گئی درخواست کا اسٹیٹس جاننا چاہتے ہیں تو پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر لاگ ان کریں۔

اس کے بعد “ٹریکنگ” کا آپشن منتخب کریں اور اپنی سلپ پر موجود ٹریکنگ آئی ڈی اور پن کوڈ درج کرکے درخواست کا اسٹیٹس معلوم کریں۔

علاوہ ازیں ٹریکنگ آئی ڈی 8400 پر ایم ایس ایم کرکے یا پھر 1777 پر کال کرکے بھی اسٹیٹس چیک کیا جاسکتا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.