• Home  
  • پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری اب تک کیوں‌ ظاہر نہیں کی گئی؟
- پاکستان

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری اب تک کیوں‌ ظاہر نہیں کی گئی؟

لاہور (7 ستمبر 2026): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ایم این اے حماد اظہر کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا تاہم اب تک گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔ نیوز کے مطابق 9 مئی کیسز میں اشتہاری قرار دیے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد […]

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری اب تک کیوں‌ ظاہر نہیں کی گئی؟

لاہور (7 ستمبر 2026): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ایم این اے حماد اظہر کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا تاہم اب تک گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔

نیوز کے مطابق 9 مئی کیسز میں اشتہاری قرار دیے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر جنہیں گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا، ان کی گرفتاری اب تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کے خلاف 9 مئی سمیت دیگر درجنوں مقدمات درج ہیں، اور وہ لاہور سمیت مختلف شہروں کی پولیس کو مطلوب ہیں۔

پولیس کا موقف ہے کہ حماد اظہر اشتہاری ہونے کے باوجود کئی بار سیاسی جلسوں میں شامل رہے۔ ان کی گرفتار اور مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق حماد اظہر کی گرفتاری کے دستاویزات تیار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.