• Home  
  • پمز اسپتال سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
- صحت

پمز اسپتال سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (7 ستمبر 2026): گزشتہ دنوں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نوزائیدہ بچوں کی موت کے بعد حکومت نے پمز اسپتال سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔  نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نوزائیدہ بچوں کی المناک اموات کے […]

پمز اسپتال سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (7 ستمبر 2026): گزشتہ دنوں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نوزائیدہ بچوں کی موت کے بعد حکومت نے پمز اسپتال سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔

 نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نوزائیدہ بچوں کی المناک اموات کے بعد پمز اسپتال میں اصلاحات کے لیے 20 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے نامور ماہرین صحت پر مشتمل ہے، جو جائزے کے بعد پمز کے امور چلانے سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔

کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرنے کے بعد رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی، جو اس رپورٹ پر پمز اسپتال کے انتظامی امور کے بارے حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پمز کے امور چلانے کے لیے بورڈ آف گورنرز مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد پر مشتمل ہوگا۔

واضح رہے کہ سانحہ پمز کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران کو معطل کر کے ان کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.