• Home  
  • نئے صوبوں کا قیام : چوہدری شجاعت حسین نے حل پیش کردیا
- پاکستان

نئے صوبوں کا قیام : چوہدری شجاعت حسین نے حل پیش کردیا

لاہور : سینئر سیاستدان اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین  نے کہا ہے کہ نئے صوبوں اور انتظامی اصلاحات کے معاملات پرقومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں، اہم قومی معاملے کو سیاسی محاذ آرائی بنانے […]

نئے صوبوں کا قیام : چوہدری شجاعت حسین نے حل پیش کردیا

لاہور : سینئر سیاستدان اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین  نے کہا ہے کہ نئے صوبوں اور انتظامی اصلاحات کے معاملات پرقومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں، اہم قومی معاملے کو سیاسی محاذ آرائی بنانے کے بجائے مل بیٹھ کرسنجیدہ مشاورت کی جائے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام کسی ایک جماعت کا نہیں، براہ راست عوام کی سہولت کا مسئلہ ہے، فیصلہ سیاسی مفادات پر نہیں زمینی حقائق اور عوامی ضروریات کو سامنے رکھ کر ہونا چاہیے۔

سب سے اہم سوال یہ ہے کہ عوام کو کس نظام سے زیادہ سے زیادہ سہولت مل سکتی ہے، اگر نئے صوبوں سے عوام کو ریلیف اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے تو کھلے دل سے غور ہونا چاہیے۔

انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی مسائل حل کرنے کا ایک مؤثر راستہ ہے، ہر ڈویژن کو بااختیار بنا کر اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان اس وقت مزید سیاسی تقسیم، الزام تراشی اور پوائنٹ اسکورنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، نئے صوبوں اور انتظامی اصلاحات کے معاملات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف صف بندی کے بجائے ایک میز پر بیٹھیں، ماہرینِ انتظامیہ، آئینی ماہرین اور عوامی نمائندوں کی رائے سے قابل عمل نظام بنایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اصل کامیابی تب ہوگی جب عام پاکستانی کو فوری انصاف اور بنیادی سہولتیں میسر ہوں گی۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.