• Home  
  • صدر آصف زرداری کی بلاول بھٹو سے 5 گھنٹے طویل ملاقات ، بختاور بھٹو بھی موجود
- پاکستان

صدر آصف زرداری کی بلاول بھٹو سے 5 گھنٹے طویل ملاقات ، بختاور بھٹو بھی موجود

لندن : صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 5 گھنٹے طویل ملاقات ہوئیں، جس میں بختاور بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جو آصف زرداری کی رہائش گاہ پر […]

صدر آصف زرداری کی بلاول بھٹو سے 5 گھنٹے طویل ملاقات ، بختاور بھٹو بھی موجود

لندن : صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 5 گھنٹے طویل ملاقات ہوئیں، جس میں بختاور بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جو آصف زرداری کی رہائش گاہ پر تقریباً 5 گھنٹے جاری رہی۔ ملاقات میں بختاور بھٹو زرداری بھی شریک ہوئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، فریال تالپور کی تقریر اور سندھ کی تقسیم کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سندھ کی تقسیم نہ ہونے دینے کے مؤقف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ چند روز لندن میں ہی قیام کریں گے اور آنے والے دنوں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور صحافیوں سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور بختاور بھٹو اپنی رہائش گاہ روانہ ہو گئے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.