سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی نظام اور انتظامی امور میں بہتری کے لیے اہم احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ اسکول تعلیم سندھ نے گریڈ 1 سے 4 تک کے نان ٹیچنگ (غیر تدریسی) اسٹاف کی نئی بھرتیوں کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
سیکشن افسر جنرل اقبال جونیجو کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے تحت بھرتیوں کے تمام اختیارات ڈویژنل ڈائریکٹرز کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔
تمام بھرتیاں باقاعدہ مجاز تقرری کمیٹی کے ذریعے نافذ شدہ پالیسی اور قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائیں گی۔
حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف وہی اسامیاں پر کی جائیں جو بجٹ بک میں شامل ہیں اور منتخب امیدواروں کی اہلیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

