• Home  
  • آئمہ بیگ کے انسٹا سٹیٹس نے ہلچل مچا دی، زین احمد سے علیحدگی کی افواہیں
- شوبز

آئمہ بیگ کے انسٹا سٹیٹس نے ہلچل مچا دی، زین احمد سے علیحدگی کی افواہیں

کراچی :گلوکارہ آئمہ بیگ کے انسٹا سٹیٹس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ نیوز کے مطابق حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ سٹوری شیئر کی جس نے سوشل میڈیا صارفین میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا۔ گلوکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر […]

آئمہ بیگ کے انسٹا سٹیٹس نے ہلچل مچا دی، زین احمد سے علیحدگی کی افواہیں

کراچی :گلوکارہ آئمہ بیگ کے انسٹا سٹیٹس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

نیوز کے مطابق حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ سٹوری شیئر کی جس نے سوشل میڈیا صارفین میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر اپنے سٹیٹس کو سنگل لکھا اور سیاہ رنگ کا لباس بھی زیب تن کر رکھا تھا۔ 

آئمہ بیگ کی سٹوری کے بعد سے ان کی فیشن ڈیزائنر زین احمد سے طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے کینیڈا میں مقیم فیشن ڈیزائنر زین احمد سے اگست 2025 میں شادی کی تھی اور کچھ ہی مہینوں بعد دونوں کے درمیان  اختلاف کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.