• Home  
  • بوبی آئل فیلڈ سے 1000 بیرل یومیہ تیل کی پیداوار شروع
- پاکستان

بوبی آئل فیلڈ سے 1000 بیرل یومیہ تیل کی پیداوار شروع

کراچی (4 ستمبر 2026): تیل اور گیس کے شعبے سے اچھی خبر ہے کہ بوبی آئل فیلڈ سے تقریباً 1000 بیرل یومیہ تیل کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ ہے او جی ڈی سی ایل نے بوبی آئل فیلڈ میں نئے ترقیاتی کنویں بوبی-11 سے تیل کی پیداوار حاصل کرنے میں کامیابی کا اعلان کرتے […]

بوبی آئل فیلڈ سے 1000 بیرل یومیہ تیل کی پیداوار شروع

کراچی (4 ستمبر 2026): تیل اور گیس کے شعبے سے اچھی خبر ہے کہ بوبی آئل فیلڈ سے تقریباً 1000 بیرل یومیہ تیل کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔

ہے او جی ڈی سی ایل نے بوبی آئل فیلڈ میں نئے ترقیاتی کنویں بوبی-11 سے تیل کی پیداوار حاصل کرنے میں کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوبی-11 کنویں سے 1.0 ایم ایم ایس سی ایف ڈی قدرتی گیس کی پیداوار متوقع ہے۔

بوبی آئل فیلڈ جو او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے، بوبی-11 کی کامیابی سے علاقے میں تیل وگیس کے وسیع ذخائر کے امکانات پر اعتماد مزید مضبوط ہوا۔

بوبی ڈیپ-1 کی سابقہ دریافت سے حاصل ہونے والی زیرِ زمین معلومات نے بوبی-11 کی کامیابی میں معاونت کی بوبی-11 کی کامیابی سے بوبی آئل فیلڈ کی مزید ترقی اور نئے مواقع کے دروازے کھل گئے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر موجودہ اثاثوں سے اضافی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔ نئی دریافت سے تیل اور گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کی حکمتِ عملی کو تقویت ملی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.