سابق کرکٹر سعید اجمل نے عاقب جاوید کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
پاکستان کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سابق غیرملکی اور قومی کرکٹرز کی جانب سے بورڈ کے فیصلوں پر تنقید کی جارہی ہے۔
سعید اجمل نے بھی عاقب جاوید کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
انگلش ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کیون پیٹرسن نے کہا کہ ٹاس ایک رات پہلے کروائیں تاکہ تبدیلیاں بتائی جاسکیں۔
محمد یوسف نے کہا کہ اتنی تبدیلیاں محض کارکردگی کی بنیاد پر نہیں ہوسکتیں، فیصلے اختلافات کی عکاسی کررہے ہیں۔
بورڈ کے فیصلوں پر پاکستان کرکٹ کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، حیران کن فیصلوں پر پاکستان کا خوب مذاق بھی بنایا جارہا ہے جبکہ عاقب جاوید نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ٹیم کا حال دیکھ کر دنیا ہم پر ہنس رہی ہے۔

