• Home  
  • پی ٹی اے کے سائبر سکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی
- ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کے سائبر سکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (3 ستمبر 2026): سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے سائبر سکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پی ٹی اے کے نام سے وائرل نوٹیفکیشن نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں صارفین کو […]

پی ٹی اے کے سائبر سکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (3 ستمبر 2026): سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے سائبر سکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پی ٹی اے کے نام سے وائرل نوٹیفکیشن نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں صارفین کو خبردار کیا گیا کہ وہ ایک مخصوصی نمبر سے آنے والی کال اٹینڈ نہ کریں ورنہ ان کے موبائل فون میں موجود ڈیٹا پلک جھپکتے ہی چوری کر لیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ مخصوص نمبر سے کال کرنے والے صرف او ٹی پی نہیں مانگتے بلکہ اس نمبر کے ساتھ ایک سافٹ ویئر منسلک ہے جو کال کے دوران ڈیٹا چوری کرتا ہے۔

پی ٹی اے کی وضاحت

مذکورہ نوٹیفکیشن وائرل ہونے پر پی ٹی اے کو وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا۔ ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش سائبر سکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ادارے کی جانب سے ایسا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.