• Home  
  • محکمہ ریلوے کا قراقرم اور ملت ایکسپریس سے متعلق بڑا فیصلہ
- پاکستان

محکمہ ریلوے کا قراقرم اور ملت ایکسپریس سے متعلق بڑا فیصلہ

لاہور (3 ستمبر 2026): ریل سے روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں ایسے ہی مسافروں کے لیے اہم خبر ہے کہ محکمہ ریلوے نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیوز کے مطابق محکمہ ریلوے کے ریکارڈ منافع کے باوجود کارکردگی ناقص ہے، جس کی وجہ سے محکمے نے دو منافع بخش ٹرینوں سے متعلق بڑا […]

محکمہ ریلوے کا قراقرم اور ملت ایکسپریس سے متعلق بڑا فیصلہ

لاہور (3 ستمبر 2026): ریل سے روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں ایسے ہی مسافروں کے لیے اہم خبر ہے کہ محکمہ ریلوے نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

نیوز کے مطابق محکمہ ریلوے کے ریکارڈ منافع کے باوجود کارکردگی ناقص ہے، جس کی وجہ سے محکمے نے دو منافع بخش ٹرینوں سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ ریلوے نے دو منافع بخش ٹرینیں قراقرم ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو نجی کمپنیوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان دونوں ٹرینوں کی بوگیاں کروڑوں روپے کی لاگت سے ری کنڈیشنڈ کر کے نجی کمپنیوں کے سپرد کی جائیں گی۔

ملت ایکسپریس یکم اکتوبر سے لالہ موسیٰ تا کراچی نجی انتظام کے تحت چلے گی جب کہ قراقرم ایکسپریس بھی 8 اکتوبر سے پرائیویٹ منیجمنٹ کے حوالے کر دی جائے گی۔

ٹرینوں کی سرکاری بکنگ بند کر دی گئی ہے جب کہ قراقرم ایکسپریس کی ایڈوانس ریزرویشن نجی کمپنی کے حوالے کر دی گئی ہے۔

قراقرم ایکسپریس فیصل آباد سیکشن کی بحالی تک ساہیوال کے راستے چلائی جائے گی جب کہ نجی کمپنی کو ہر ہفتے 7 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد ایڈوانس جمع کرانا ہوگا۔

ملت ایکسپریس کے اہم اسٹیشنوں پر نجی انتظامیہ کے دفاتر بھی قائم کیے جائیں گے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.