• Home  
  • سموگ کا خطرہ، ریت و مٹی بردار گاڑیوں کیخلاف روزانہ جنرل ہولڈ اپ ہوگا
- پاکستان

سموگ کا خطرہ، ریت و مٹی بردار گاڑیوں کیخلاف روزانہ جنرل ہولڈ اپ ہوگا

 لاہور ٹریفک پولیس نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے روزانہ کی بنیاد پر جنرل ہولڈ اپ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس دوران دھواں چھوڑنے والی اور گردوغبار پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر نے ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے ڈی […]

سموگ کا خطرہ، ریت و مٹی بردار گاڑیوں کیخلاف روزانہ جنرل ہولڈ اپ ہوگا

 لاہور ٹریفک پولیس نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے روزانہ کی بنیاد پر جنرل ہولڈ اپ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس دوران دھواں چھوڑنے والی اور گردوغبار پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

چیف ٹریفک آفیسر نے ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے ڈی جی مائنز اینڈ منرلز پنجاب کو مراسلہ بھی ارسال کردیا، جس میں ریت اور مٹی لانے والی ٹریکٹر ٹرالیوں اور ڈمپرز کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی سفارش کی گئی ہے۔

مراسلے میں ریت کی ترسیل کے دوران گاڑیوں پر ترپال کور اور پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق بغیر ترپال ریت اور مٹی کی ترسیل سے گردوغبار میں اضافہ ہورہا ہے، جو ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کی شدت بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔

ٹریفک پولیس نے بار بار ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے این او سی اور پرمٹ معطل یا منسوخ کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔ ریت بردار گاڑیوں کی چیکنگ اور خلاف ورزیوں کے خلاف متعلقہ اداروں کے ساتھ مشترکہ کریک ڈاؤن کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

مراسلے میں ریت اور مٹی کی ترسیل کے لیے صرف مخصوص گاڑیوں اور باقاعدہ لائسنس یافتہ ڈرائیورز کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کو دھول اور سموگ پر قابو پانے کے لیے مؤثر مانیٹرنگ میکنزم تشکیل دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.