• Home  
  • پنجاب میں صفائی ٹیکس کی وصولی کے لئےنئی فورس بنانے کا فیصلہ 
- پاکستان

پنجاب میں صفائی ٹیکس کی وصولی کے لئےنئی فورس بنانے کا فیصلہ 

لاہور:پنجاب کے تمام 41اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی طرف سے چھوٹے گھر پر 300سے 500 روپے، فی دکان 1ہزار روپے کوڑا ٹیکس کی وصولی میں مکمل ناکامی کے بعد کوڑا ٹیکس وصولیوں کیلئے بھی پیرافورس سٹائل میں نئی یونیفارم فورس فوری بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے، نئی فورس […]

پنجاب میں صفائی ٹیکس کی وصولی کے لئےنئی فورس بنانے کا فیصلہ 

لاہور:پنجاب کے تمام 41اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی طرف سے چھوٹے گھر پر 300سے 500 روپے، فی دکان 1ہزار روپے کوڑا ٹیکس کی وصولی میں مکمل ناکامی کے بعد کوڑا ٹیکس وصولیوں کیلئے بھی پیرافورس سٹائل میں نئی یونیفارم فورس فوری بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے، نئی فورس محکمہ ایکسائز ٹیکیشن اینڈنارکوٹکس فورس تحت کام کرے گی اور اسی ڈیپارٹمنٹ کے زیرکنٹرول ہو گی۔

نیوز کے مطابق  پنجاب بھر میں صفائی ٹیکس اور چارجز کی وصولی مؤثر بنانے کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تحت نئی فورس قائم کرنے کی تجویز سامنے آگئی جس کے تحت 305 آسامیاں پیدا کرنے کی سفارش کی گئی ہے

مجوزہ فورس میں گریڈ 5 کے 300 ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کانسٹیبلز بھرتی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جو صوبے بھر میں تقریباً 47 لاکھ جائیدادوں سے صفائی چارجز کی وصولی یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے اور ساتھ ہی دستاویزات میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ ہر ضلع میں صفائی چارجز کی وصولی کے لیے 7 سے 8 کانسٹیبلز تعینات کیے جائیں۔

نئی فورس کی ذمہ داریاں کیا ہوں گی؟

مجوزہ فورس کو صفائی چارجز کے بلوں کی تقسیم، نادہندگان سے فالو اَپ اور واجبات کی ریکوری سمیت دیگر اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ فورس کی نگرانی کے لیے ایک ڈائریکٹر اور 4 ڈپٹی ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

تاویزات کے مطابق مجوزہ فورس خصوصی طور پر ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ماتحت کام کرے گی۔

فیلڈ عملے کے لیے الیکٹرک موٹر سائیکلیں

صفائی چارجز کی وصولی کے لیے فیلڈ میں تعینات اہلکاروں کو 300 الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے اس کے علاوہ نگرانی اور انفورسمنٹ کے لیے ایک 1300 سی سی کار اور 4 کلٹس گاڑیاں خریدنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق 300 الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور 5 گاڑیوں کی خریداری کے لیے مجموعی طور پر 11 کروڑ 30 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔

نئی آسامیوں اور گاڑیوں سمیت دیگر اخراجات پورے کرنے کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.