• Home  
  • اپنا کھیت، اپنا روزگار پروگرام کے لیے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
- پاکستان

اپنا کھیت، اپنا روزگار پروگرام کے لیے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور

حکومت پنجاب نے “اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام کے لیے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی ترقیاتی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔  اس منصوبے کے تحت 19 ہزار 326 کامیاب الاٹیوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جبکہ 78 ہزار ایکڑ اراضی کے لیے فی ایکڑ 50 ہزار روپے کی گرانٹ دی جائے […]

 "اپنا کھیت، اپنا روزگار" پروگرام کے لیے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور

حکومت پنجاب نے “اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام کے لیے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی ترقیاتی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔

 اس منصوبے کے تحت 19 ہزار 326 کامیاب الاٹیوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جبکہ 78 ہزار ایکڑ اراضی کے لیے فی ایکڑ 50 ہزار روپے کی گرانٹ دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے زرعی سبسڈیز کے موجودہ بجٹ سے فنڈز فراہم کرنے کی حمایت کرتے ہوئے گرانٹ کی تقسیم کے طریقہ کار پر سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔ ہدایات کے مطابق ہر قسط کا اجرا قابلِ پیمائش اہداف اور مؤثر تصدیقی نظام سے مشروط ہوگا، جبکہ فنڈز جاری کرنے سے قبل مستحقین، لیز ڈیڈ، قبضے اور اہلیت کی مکمل تصدیق لازمی ہوگی۔

منصوبے کے تحت بینک آف پنجاب کو مالیاتی شراکت دار بنانے کی صورت میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا، جبکہ غیر استعمال شدہ یا تقسیم نہ ہونے والی رقم صوبائی کنسالیڈیٹڈ فنڈ میں واپس جمع کرائی جائے گی۔ لیز منسوخ یا واپس ہونے کی صورت میں گرانٹ کی وصولی کا طریقہ کار بھی واضح کیا جائے گا۔

محکمہ زراعت کو گرانٹ کی تقسیم کا مکمل آڈٹ ٹریل برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دوسری جانب پیپرا نے قاعدہ 59(ای) کے تحت سرکاری یا حکومت کے زیر انتظام اداروں کے ساتھ براہِ راست معاہدے کی گنجائش دے دی ہے۔ ہدایات کے مطابق خریداری کے عمل میں لاگت، معیار، خطرات اور فوائد کا تقابلی جائزہ لینا لازم ہوگا، جبکہ گرانٹ کی تقسیم میں “ویلیو فار منی” کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.