• Home  
  • پچاس ہزار روپے سے زائد بجلی کا بل دیکھ کر ریٹائرڈ ملازم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
- پاکستان

پچاس ہزار روپے سے زائد بجلی کا بل دیکھ کر ریٹائرڈ ملازم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

چارسدہ : بجلی کا 50 ہزار روپے سے زائد کا بجلی بل دیکھ کر محکمہ تعیم کا ریٹائرڈ ملازم دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا، نور حسن بجلی کا بھاری بل آنے پر شکایت درج کرانے گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازم نور حسن بجلی کا بھاری بل درست کرانے […]

پچاس ہزار روپے سے زائد بجلی کا بل دیکھ کر ریٹائرڈ ملازم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

چارسدہ : بجلی کا 50 ہزار روپے سے زائد کا بجلی بل دیکھ کر محکمہ تعیم کا ریٹائرڈ ملازم دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا، نور حسن بجلی کا بھاری بل آنے پر شکایت درج کرانے گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازم نور حسن بجلی کا بھاری بل درست کرانے کے لیے پیسکو دفتر پہنچے، جہاں مبینہ طور پر میٹر ریڈنگ سیکشن میں تکرار کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ جاں بحق ہوگئے۔

متوفی کے بیٹے نور اللہ نے الزام عائد کیا کہ ان کے والد کے بجلی کے میٹر پر ریڈنگ نہ ہونے کے برابر تھی، تاہم پیسکو کی جانب سے انہیں 50 ہزار روپے سے زائد کا بل جاری کردیا گیا تھا۔

نور اللہ کا کہنا تھا ان کے والد اسی بل کی شکایت درج کرانے پیسکو دفتر گئے تھے، جہاں میٹر ریڈنگ سیکشن میں متعلقہ اہلکار سے مبینہ تکرار کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا۔

متوفی کے بیٹے نے الزام عائد کیا کہ واقعے کے بعد پیسکو حکام مبینہ طور پر دفتر سے چلے گئے۔ انہوں نے متعلقہ میٹر ریڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو درخواست بھی دے دی ہے۔

دوسری جانب پیسکو کے ایس ڈی او نے نور اللہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نور حسن کے ساتھ پیسکو دفتر میں نہ کوئی بدتمیزی ہوئی اور نہ ہی تکرار ہوئی۔

حکام کے مطابق نور حسن بجلی کے بل کے معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کرچکے تھے، جبکہ بل کی تصحیح کے بعد اسے 50 ہزار روپے سے کم کرکے 12 ہزار روپے کردیا گیا تھا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.