• Home  
  • ریلوے اسٹیشن کا سامان کباڑ میں فروخت کرنے پر اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتار
- پاکستان

ریلوے اسٹیشن کا سامان کباڑ میں فروخت کرنے پر اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتار

کوئٹہ (2 ستمبر 2026): ریلوے اسٹیشن کا سامان چوری کر کے کباڑ میں فروخت کرنے کے الزام میں اسٹیشن ماسٹر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  نیوز کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں سریاب ریلوے اسٹیشن کا سامان چوری کر کے اس کو کباڑ میں فروخت کر دیا گیا۔ […]

ریلوے اسٹیشن کا سامان کباڑ میں فروخت کرنے پر اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتار

کوئٹہ (2 ستمبر 2026): ریلوے اسٹیشن کا سامان چوری کر کے کباڑ میں فروخت کرنے کے الزام میں اسٹیشن ماسٹر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 نیوز کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں سریاب ریلوے اسٹیشن کا سامان چوری کر کے اس کو کباڑ میں فروخت کر دیا گیا۔

پولیس نے سامان چوری کے الزام میں ملوث اسٹیشن ماسٹر، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سمیت ریلوے کے تین ملازمین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جب کہ مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق اسٹیشن ماسٹر اور اسسٹنٹ ماسٹر گینگ مین کے ہمراہ ریلوے ٹیلی کام کا کھمبا گیس کٹر سے کاٹ رہے تھے، ملزمان کے قبضے سے ریلوے پٹڑی کے سلیپر سمیت دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.