• Home  
  • ٹیم میں صحیح پلیئر لانے کا سسٹم نہیں‌ اپنی مرضی کے بندے لے کر آتے ہیں، مشتاق احمد
- کھیل

ٹیم میں صحیح پلیئر لانے کا سسٹم نہیں‌ اپنی مرضی کے بندے لے کر آتے ہیں، مشتاق احمد

پاکستان کے سابق اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ مجھ دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ اپنی مرضی کے بندے لے کر آتے ہیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اس وقت کارکردگی باعث شرمندگی ہے، ناصر حسین، مائیکل اتھرٹن جیسے لوگ […]

ٹیم میں صحیح پلیئر لانے کا سسٹم نہیں‌ اپنی مرضی کے بندے لے کر آتے ہیں، مشتاق احمد

پاکستان کے سابق اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ مجھ دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ اپنی مرضی کے بندے لے کر آتے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اس وقت کارکردگی باعث شرمندگی ہے، ناصر حسین، مائیکل اتھرٹن جیسے لوگ جب کھیلتے تھے تو ہماری کارکردگی بولتی تھی، پچھلے دو ڈھائی سال سے جو کچھ ہورہا ہے اس کا خمیازہ سب بھگتتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنی بھی باتیں کی جاتی ہیں ان کا جواب ہمارے کھلاڑیوں کو کارکردگی اور سسٹم کو دینا پڑتا ہے، کارکردگی پر کسی ایک کو ہٹانے سے ڈریسنگ روم کا مورال گرجاتا ہے، کھلاڑیوں میں کارکردگی نہ دکھانے پر ایکشن کاخوف ہوگا تو کچھ نہیں کرپائیں گے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ قومی ٹیم میں صحیح شعبے کے لیے صحیح بندہ لانے کا کوئی سسٹم نہیں، یہ درست نہیں کہ جب کوئی ٹیم سسٹم سے نکلتا ہے تو کہتا ہے میری سنی نہیں گئی، کرکٹ میں بہتری کے لیے نیت کا ٹھیک ہونا اور کام آنا ضروری ہے۔

تجزیہ کار نعمان نیاز نے کہا کہ حماد بٹ، عامر جمال کو کھلایا پھر واپس نکال دیا، علی عثمان کو بھی ڈراپ کیا گیا، مائیک ہیسن وہ کوچ ہے جس نے ابرار کو باہر بٹھا دیا جو دنیا کی رینکنگ پر تھا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.