• Home  
  • شکارپور میں غیرت کے نام پر امام مسجد اور لڑکی قتل
- پاکستان

شکارپور میں غیرت کے نام پر امام مسجد اور لڑکی قتل

سندھ کے شہر شکارپور کے ٹاؤن رستم کے کچے کے علاقے میں غیرت کے نام پر امام مسجد اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ نیوز کے مطابق شکارپور ٹاؤن رستم کے کچے کے علاقے میں دوہرے قتل کے واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ گاؤں چمن سکپور […]

شکارپور میں غیرت کے نام پر امام مسجد اور لڑکی قتل

سندھ کے شہر شکارپور کے ٹاؤن رستم کے کچے کے علاقے میں غیرت کے نام پر امام مسجد اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

نیوز کے مطابق شکارپور ٹاؤن رستم کے کچے کے علاقے میں دوہرے قتل کے واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گاؤں چمن سکپور کے قریب مبینہ طور پر غیرت کے نام پر مسلح افراد نے مسجد کے پیش امام انیس پھوڑ اور  لڑکی نمل سبزوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر رستم پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں مقتولین کی لاشیں موجود تھیں۔

پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں پانی کھڑا ہونے کے باعث لاشوں کو جائے وقوعہ سے منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔پانی زیادہ ہونے کے باعث دونوں مقتولین کی لاشیں کشتیوں کے ذریعے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کے نام پر قتل سے منسلک معلوم ہوتا ہے تاہم حتمی وجوہات تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ  نمل سبزوئی نامی لڑکی مدرسے میں زیرِ تعلیم تھی کچھ عرصہ سے لڑکی کے مدرسے نہ جانے پر اہلہ خانہ کو شبہ ہوا جس کے بعد مبینہ طور پر اسی شبہ کی بنیاد پر لڑکی اور مسجد کے پیش امام انیس پھوڑ کو قتل کردیا گیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.