• Home  
  • حکومت کو لیوی ختم کر کے پیٹرول سستا کرنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان

حکومت کو لیوی ختم کر کے پیٹرول سستا کرنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

لاہور (22 اگست 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو اپنی ڈھٹائی کو ختم کرنا ہوگی، پیٹرولیم لیوی ختم کر کے پیٹرول سستا کرنا ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں جاری دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے […]

حکومت کو لیوی ختم کر کے پیٹرول سستا کرنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

لاہور (22 اگست 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو اپنی ڈھٹائی کو ختم کرنا ہوگی، پیٹرولیم لیوی ختم کر کے پیٹرول سستا کرنا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں جاری دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے دالوں، سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں لیکن حکمرانوں کو پروا نہیں، پنجاب میں غربت میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومت فی لیٹر پیٹرول پر ہم سے بھتہ وصول کر رہی ہے، یہ خود ٹیکس ادا نہیں کرتے غریبوں پر بوجھ ڈالتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کراچی، لاہور اور پشاور میں ہمارے دھرنے جاری ہیں، دھرنا پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی عائد کرنے کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے باعث لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں، حکومت کو اب ہر صورت اپنی ڈھٹائی ختم کرنا ہوگی، مریم نواز اپنے لیے 11 ارب کا جہاز خرید رہی ہیں یہ ظلم نہیں چلے گا، حکمران اب مزید عوام کا معاشی استحصال نہیں کر سکتے، پنجاب صرف لاہور کا نام نہیں، اس میں اور بھی کئی شہر شامل ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.