مکہ مکرمہ(7 جولائی 2026): سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایک تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، تینوں ممالک نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایک تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ معاہدہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر صدر ترکیہ اور وزیراعظم پاکستان کے دورۂ سعودی عرب کے دوران طے پایا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کے الصفا محل میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی سربراہ اجلاس منعقد ہوا، جہاں سعودی ولی عہد نے وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اجلاس کے دوران تینوں برادرانہ ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اسلامی یکجہتی کے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور دیرینہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
Alhamdulillah
Historic Makkah Joint Defence Agreement signed
Signed within the vicinity of the Holy Kaaba https://t.co/R6Ew6WU7Uk pic.twitter.com/3xZCNGAYvg
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) August 7, 2026
معاہدے کی اہم تفصیلات کے مطابق، اس تاریخی دفاعی معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے کسی بھی جارحیت کے خلاف اجتماعی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، اور اس معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے تمام شعبوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ تینوں ممالک کے اجتماعی دفاع اور سلامتی کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی کو مضبوط کرنا، خطے اور دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔
ترجمان نے اسے تینوں ریاستوں کے مشترکہ دفاعی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک اہم پیشرفت اور دفاعی شراکت داری کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے، جو ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے تینوں برادرانہ ممالک کے مشترکہ وژن کا عکاس ہے۔





