• Home  
  • امریکا میں مڈٹرم الیکشن ، ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کا معاملہ انتہائی سنگین صورت اختیار کر گیا
- دنیا

امریکا میں مڈٹرم الیکشن ، ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کا معاملہ انتہائی سنگین صورت اختیار کر گیا

واشنگٹن : امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے سلسلے میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے معاملے پر واشنگٹن ڈی سی اور23 ڈیموکریٹ ریاستوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے سلسلے میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کا معاملہ انتہائی سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ صدارتی حکم نامے کے […]

امریکا میں مڈٹرم الیکشن ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کا معاملہ انتہائی سنگین صورت اختیار کر گیا

واشنگٹن : امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے سلسلے میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے معاملے پر واشنگٹن ڈی سی اور23 ڈیموکریٹ ریاستوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے سلسلے میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کا معاملہ انتہائی سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔

صدارتی حکم نامے کے خلاف واشنگٹن ڈی سی اور 23 ڈیموکریٹ ریاستوں نے امریکی سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے صدارتی حکم کو فوری معطل کرنے کی اپیل کی ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں 23 ڈیموکریٹ ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی نے موقف اختیار کیا ہے کہ انتخابی قوانین مرتب کرنا کانگریس اور متعلقہ ریاستوں کا آئینی اختیار ہے، صدر کا نہیں ہے۔

ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل ووٹنگ قوانین میں اچانک تبدیلی سے لاکھوں شہریوں کے ووٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ناقص یا نامکمل ڈیٹا کی وجہ سے اہل ووٹرز کو وقت پر بیلٹ نہیں مل سکیں گے، جبکہ یو ایس پوسٹل سروس کے پاس اتنے کم وقت میں نیا اور پیچیدہ نظام نافذ کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب 12 ریپبلکن ریاستوں نے صدارتی حکم نامے کی حمایت کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ اس حکم نامے کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے تاکہ انتخابی عمل کو شفاف اور محفوظ بنایا جا سکے۔

امریکی سپریم کورٹ میں دونوں جانب سے دائر کی جانے والی ان درخواستوں کے بعد قانونی و سیاسی معرکہ شدید تر ہو گیا ہے، جس کے فیصلے پر مڈٹرم الیکشن کے شفاف انعقاد کا انحصار ہو گا۔

امریکی صدر کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق وفاقی حکومت ہر ریاست میں اہل ووٹرز کی فہرستیں خود تیار کرے گی اور ڈاک کے ذریعے بیلٹ پیپرز صرف انہی ووٹرز کو جاری کیے جائیں گے جن کی شناختی تصدیق مکمل ہوگی۔

ووٹنگ کے لیے محفوظ لفافے، منفرد ٹریکنگ بارکوڈز اور ووٹر کی شناخت کی سخت تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے تاہم صدارتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والی ریاستوں کی وفاقی فنڈنگ روکنے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.