• Home  
  • 27 سرکاری اداروں کی نجکاری، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کر دیں
- پاکستان

27 سرکاری اداروں کی نجکاری، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری پروگرام کے تمام مراحل مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے تمام طے شدہ اہداف اور ڈیڈ لائنز پر سختی سے عمل […]

27 سرکاری اداروں کی نجکاری، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری پروگرام کے تمام مراحل مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے تمام طے شدہ اہداف اور ڈیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو آپسی رابطہ مزید مضبوط بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کے مختلف مراحل کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کا ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے، جس سے زراعت اور بالخصوص چھوٹے و درمیانے درجے کے کسانوں کو قرضوں کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے مالی وسائل تک رسائی ضروری ہے اور زرعی ترقی ملکی معاشی نمو اور غذائی تحفظ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ نجکاری پروگرام کے تحت 27 سرکاری ادارے تین مختلف مراحل میں شامل ہیں، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری سے متعلق فنانشل کلوزنگ کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

اجلاس میں آئیسکو ، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا خواجہ آصف، جام کمال، اویس لغاری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.