• Home  
  • عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کرلی؟ ویڈیو نے ہلچل مچا دی
- شوبز

عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کرلی؟ ویڈیو نے ہلچل مچا دی

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنی دلہن کے روپ میں ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ ثانیہ اشفاق گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی طلاق اور سابق شوہر کے مبینہ […]

عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کرلی؟ ویڈیو نے ہلچل مچا دی

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنی دلہن کے روپ میں ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

ثانیہ اشفاق گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی طلاق اور سابق شوہر کے مبینہ اسکینڈلز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہی ہیں۔ انہوں نے طلاق کے بعد کے ادوار میں مداحوں کے ساتھ اپنی تلخ حقائق شیئر کیے، جن میں مبینہ طور پر حمل کے دوران اکیلا چھوڑنے، سابق شوہر کے تعلقات اور طلاق کے بعد جائیداد کے تنازعات سمیت دیگر الزامات شامل تھے۔

ایک حالیہ ویڈیو میں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کے سابق شوہر نے ان سے ایک بچے کا اسقاطِ حمل کروایا تھا۔ تاہم اب ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ خوبصورت روایتی سرخ عروسی لباس اور دلکش کندن کے زیورات میں ملبوس ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sannia_ashfaq2

ویڈیو میں وہ اپنے ساتھی سے پوچھتی ہیں ’میں کیسی لگ رہی ہوں؟ جس پر وہ جواب دیتے ہیں، میری دلہن لگ رہی ہو۔ ثانیہ اشفاق نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز، الحمدللہ۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور ایک صارف نے لکھا کہ ٹوٹے رشتے کے بعد خواتین کو شفا پاتے اور چمکتے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

دوسری جانب، بہت سے صارفین کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ دراصل شادی نہیں بلکہ ان کے ماڈلنگ کے نئے کیریئر کا آغاز ہو سکتا ہے۔ تاہم، تمام صارفین نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.