• Home  
  • ایران کی امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی خبروں کی تردید
- دنیا

ایران کی امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی خبروں کی تردید

تہران: ایران نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کے ساتھ ایران اس […]

ایران کی امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی خبروں کی تردید

تہران: ایران نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کے ساتھ ایران اس وقت کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں کر رہا، عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر امریکا مذاکرات کا حصہ نہیں ہے۔

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز سے متعلق نئے بحری راستے پر ایک معاہدے کے قریب ہیں، تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کو خطے کے ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں، تاہم خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے عدم تحفظ اور عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں، اس لیے علاقائی ممالک کو امریکی بیسز کے خاتمے پر توجہ دینی چاہیے۔

سعودی عرب کے امریکا کو ایران پر حملے سے روکنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ مثبت بات ہے کہ خطے کے تمام ممالک مستقبل کی صورتحال کے اثرات کو سمجھ رہے ہیں، اگر امریکا نے ایران کے خلاف جنگ چھیڑی تو اس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ عدم استحکام کو پھیلنے سے روکنا ہر ملک کی فطری کوشش ہے، تاہم ماضی کا تجربہ بتاتا ہے کہ دشمن کو صرف ایران کی طاقت ہی روک سکتی ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.