• Home  
  • محمد عباس نے سابق کپتان کا ریکارڈ توڑ دیا
- کھیل

محمد عباس نے سابق کپتان کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں جاری میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر محمد عباس نے دوسری اننگز میں شاندار بولنگ کی اور اپنے تیسرے اوور میں برینڈن […]

محمد عباس نے سابق کپتان کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں جاری میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر محمد عباس نے دوسری اننگز میں شاندار بولنگ کی اور اپنے تیسرے اوور میں برینڈن کنگ اور کیوم ہوج کو پویلین بھیج دیا۔

بعد ازاں انہوں نے ویسٹ انڈین بیٹر جسٹن گریوز کو بھی آؤٹ کیا۔

ان 3 وکٹوں کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں محمد عباس کی بولنگ اوسط 22.69 ہوگئی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کا 22.81 کی بہترین اوسط کا قومی ریکارڈ توڑ دیا۔

محمد عباس، سابق کپتان عمران خان کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بولنگ اوسط والے قومی فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 88 میچز میں 362 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ عباس نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے بعد اب تک 30 ٹیسٹ میچز میں 116 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔

محمد عباس کی 30 ٹیسٹ میچز میں 116 وکٹیں ہیں اور ان کی بولنگ اوسط 22.69 ہے جبکہ عمران خان کی 88 ٹیسٹ میچز میں 362 وکٹیں اور بولنگ اوسط 22.81 ہے۔

سابق کپتان وقار یونس نے 87 ٹیسٹ میچز میں 373 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی بولنگ اوسط 23.56 ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.