• Home  
  • شرجیل میمن کا مریم نواز کو الیکشن لڑنے کا چیلنج
- پاکستان

شرجیل میمن کا مریم نواز کو الیکشن لڑنے کا چیلنج

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔ نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ویڈیو بیان میں کہا کہ مریم نواز استعفیٰ دیں اور پنجاب کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑیں، ہم بھی سندھ کے کسی بھی حلقے سے […]

شرجیل میمن کا مریم نواز کو الیکشن لڑنے کا چیلنج

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔

نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ویڈیو بیان میں کہا کہ مریم نواز استعفیٰ دیں اور پنجاب کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑیں، ہم بھی سندھ کے کسی بھی حلقے سے استعفیٰ دیتے ہیں اور الیکشن لڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز استعفیٰ دے کر کسی بھی حلقے سے  الیکشن لڑ کر دکھا دیں، آپ کے تین، چار استتعفیٰ دیں ہمارے ارکان بھی استعفیٰ دیں گے پھر دیکھیں عوام کس کو ووٹ دیتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام سے پوچھیں کیا انہوں نے آپ کو ووٹ دیا ہے، ان کی گفتگو چوری اور سینہ زوری کی مثال ہے، انہوں نے پی پی کارکن کے جاں بحق ہونے پر افسوس تک نہیں کیا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ن لیگ چاہتی ہے آزاد کشمیر میں بھی فارم 47 کی طرح حکومت آئے، ملک کے بچے بچے کو پتا ہے ن لیگ فارم 47 کے ذریعے حکومت میں آئی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بدترین دھاندلی کرکے مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، کھلے عام اسلحہ کی نمائش کی گئی، پی پی کے کارکن کو قتل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے 2024 میں ن لیگ کو بدترین شکست ہوئی، 2024 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو سندھ کے عوام نے پہلے سے زیادہ ووٹ دیے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.