ٹاروبا (28 جولائی 2026): پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں کرکٹ کی تقریباً 150 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ٹاروبا میں جاری ہے، جس میں کرکٹ کی تقریباً 150 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا ہے اور یہ ریکارڈ میزبان بولر جسٹن گریوز نے اپنے نام کیا ہے۔
پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، قومی ٹیم کو یہاں تک محدود کرنے کا سہرا ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر گریوز کے سر جاتا ہے، جنہوں نے پانچ پاکستانی بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔
یہ نہ صرف ان کی ایک ٹیسٹ اننگ میں پہلی بار پانچ وکٹوں کا کارنامہ تھا بلکہ اس کے ساتھ ہی جسٹن گریوز نے وہ منفرد ریکارڈ بنا لیا، جو کرکٹ کی دستیاب تقریباً 150 سالہ تاریخ میں آج تک کوئی نہیں بنا سکا۔
اس میچ میں 32 سالہ جسٹن گریوز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے صرف 27 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
تاہم ان وکٹوں کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے مسلسل پانچ میڈن اوور کرائے اور ان اوورز میں ہر اوور میں ایک وکٹ اڑائی۔
The first time it has happened in Tests, where recorded!
Justin Greaves’ first Test five-for is extraordinary
pic.twitter.com/G6HpF7vxdb
— Cricinfo (@cricinfo) July 27, 2026
گریوز نے سب سے پہلے شان مسعود کی اہم وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد مسلسل پانچ اوورز میں بغیر کوئی رن دیے عامر جمال، علی عثمان، محمد رضوان اور وقفے کے بعد محمد عباس کو آؤٹ کر کے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔

